حکومتی احکامات کی خلاف وزری: دکانیں، مارکیٹس اور صنعتیں سیل
فائل فوٹوحکومتی احکامات کی خلاف وزری،ملک بھرمیں 9305 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ دکانیں، مارکیٹس اورصنعتیں سیل کردی گئیں۔
ہیلتھ گائیڈ لائینز پرعملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ ملک بھرمیں ایک روزمیں مجموعی طور پر9 ہزار305 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے 839 مارکیٹوں ودکانیں اور 3 صنعتیں اور1 ہزار552 گاڑیوں پر سیل اور جرمانے کیے گئے۔
خیبرپختونخواہ میں 4684 خلاف ورزیوں رپورٹ ہوئیں، 167 دکانیں سیل اور115 گاڑیاں کوجرمانہ کیا گیا۔ پنجاب میں 2287 خلاف ورزیاں، بلوچستان 703، آزاد کشمیر683،سندھ 681 اور گلگت بلتستان میں 267 خلاف ورزیاں پر کارروائی کی گئی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔